حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اعجاز حسین بھٹی اور مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے


پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کی وقفے کے جاری رہے گا۔ حلقے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین بھٹی اور مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن سمیت حلقے میں مزید 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔
پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ حلقے میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 124 پریذائیڈنگ افسران 359اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی او بلال شیخ نے حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago






