علاقائی
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا
ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع بھر میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، اس سے قبل ان کے بھائی رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں رانا افضال حسین ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
کھیل
سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ لاکھوں ڈالر میں نیلام
رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے
سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ’ 3 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے مقامی نیلام گھر میں سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ کی نیلام ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو 48-1947 میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔
بریڈمین نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔
پاکستان
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ
عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے ۔
عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
علاقائی
سندھ صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی مشترکہ سربراہی میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیپکو کے تحت کیڈٹ کالج سکھر کے لیے الیکٹریفیکشن ورک کی منظوری دی گئی، جب کہ سکھر کے گرڈ اسٹیشن پر مظاہرہ کرنے والے افراد کے لیے سولر ہوم سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے۔ اجلاس میں محکمہ جاتی اہداف طے کیے گئے اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ، سولر سسٹمز کے لیے بلاکس مختص کرنے، نارا کینال کے ابتدائی دو کلومیٹر کے لیے کنکریٹ کی لائن کی تعمیر، شہداد ائر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
کیڈٹ کالج سانگھڑ کے لیے 440 کلو واٹ انرجی سسٹم اور شہباز ایئر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن جیسے ایجنڈے پر بحث کی گئی، تاہم ان پر آئندہ اجلاس تک فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق