جی این این سوشل

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم اور ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہےجبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا
دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کےاسکواڈز کا اعلان کردیا گیا،ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہے،جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

قومی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلےگی،ورک لوڈ منیجمنٹ کے باعث شاہین آفریدی صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ہیں،بابراعظم،محمد رضوان،صائم ایوب،سلمان  آغا تینوں اسکواڈز میں شامل ہیں،فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں  ہیں۔

ٹیسٹ  اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)  سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں

 ون ڈے اسکواڈ میں  محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )  عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں  محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )  ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں۔

ممبرسلیکشن کمیٹی اورعبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے جو سیم بولنگ کے ماہر ہیں۔

 

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی

آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620 سے لے کر 1137 تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینیئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نےمعاشرہ میں خواجہ سراوں میں سماجی تبدیلی اور انکی معاشی شمولیت میں شامل کرنے کے لیے ' وزیر اعلی ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا

پی ایس ڈی ایف نے وزیر اعلیٰ ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجراء کر دیا

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نےمعاشرہ میں خواجہ سراوں میں سماجی تبدیلی اور انکی معاشی شمولیت میں شامل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کے ایک اہم اقدام کے طور پر' وزیر اعلی ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا کر دیا ہے۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو چھوٹے سستے قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر انکا ایسے جامع ہنرمندی کی طرف لیکر جانا سے جس سے انکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے، پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کی تعداد تقریبا چالیس لاکھ سے زیادہ ہے لیکن نادرا ریکارڈ میں صرف بیس ہزار خواجہ سرا رجسٹرڈ ہیں جو انکی جانب عدم توجہی کی واضح مثال ہے۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر خواجہ سرا جس کے نتیجے میں رسمی تعلیم، ہنر کی تربیت اور روزگار کے مواقع سے محروم رہ جاتےہیں ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ان مسائل کی نشاندہی ہونے پر خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاکہ ان کوباضابطہ تعلیم اور تربیت کے ساتھ مارکیٹ میں رائج ہنرمندی کے ایسے کورسز بھی کروائے جائیں جن سے انکی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔ اس پروگرام میں بائیس سو خواجہ سرا کو ہنر مند بنانا اور انہیں ملازمت کے دوران تربیت فراہم کرنا ہے جس کے نتیجے میں انکو روزگار کے حقیقی مواقع میسر ہوں۔

اس پروگرام میں خواجہ سرا سے متعلقہ مارکیٹ میں رائج ایسی مہارتیں بشمول پرفارمنگ آرٹس، بیوٹی سروسز، ڈومیسٹک ٹیلرنگ، کلنری آرٹس اور آئی ٹی میں مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہ فنی تربیت میں خواجہ سراوں کے گرو اور چیلوں کو بطور استاد شامل کیا گیا ہے۔ یہ امر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تربیت نہ صرف جامع ہے بلکہ ثقافتی طور پر بھی حساس اور ہمدرد ہے تاکہ خواجہ سراوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ وقف شدہ کلاس رومز کو سوچ سمجھ کر خواجہ سرا کمیونٹی کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

خواجہ سراوں کی مالی معاونت اس پروگرام کا انتہائی اہم جز ہے جس کے ذریعے تربیت یافتہ خواجہ سراوں کو اوزاروں کی فراہمی کے لیے چھوٹے رعایتی قرضے فراہم کیے جائے گے جس سے انکے کاروبار اور ملازمتوں کی حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔ مزید برآں، اس پروگرام میں خواجہ سراؤں کو نادرا کے ساتھ رجسٹریشن اور دستاویزات میں مدد فراہم کی جائے گی اور سماجی اور مالی شمولیت میں اضافہ کرے گا۔

پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے  کہا کے ادارہ اس پروگرام کو شروع کرنے پر  بہت پرجوش ہے کیونکہ یہ پروگرام پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کی سماجی شمولیت اور انکو معاشرہ میں بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ یہ پروگرام یہ ایک مساوی اور جامع معاشرے کے حصول میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ،ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔ 

واضح رہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں اس لیے عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll