این سی او سی نے پیشہ ورانہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے :شفقت محمود
اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پیشہ ورانہ امتحانات منعقد کرانے کی اجازت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت تعلیم کے سیکرٹری کو احتیاطی تدابیر مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی مراکز اور طلبہ کی تعداد سے متعلق تفصیلات دینی چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر تمام انتظامات تسلی بخش ہیں تو ایسے امتحانات کیلئے فوری اجازت دی جائے گی۔
NCOC has allowed holding of professional exams/tests etc. Please apply to Secretary, Federal Ministry of Education, Islamabad with details of exam centres, number of students and SOPs to be followed. If all arrangements are satisfactory permission will be given promptly
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 20, 2021
واضح رہے گذشتہ روز این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔ علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے کیلئے 27 مئی کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 7 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 9 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 7 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 11 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 12 گھنٹے قبل








