جی این این سوشل

علاقائی

16 جنوری کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر 5 دسمبر 2023 کو صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس پر عمل درآمد 15 جنوری تک مؤخر کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

16 جنوری کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منگل کو پنجاب  بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا۔

نئی قیمت کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا ،نگراں وزریر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا  کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 16 جنوری سے بڑھائی جائے گی اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اضافی اخراجات سے بچنے کے لیے آخری تاریخ سے پہلے اپنے لائسنس حاصل کرلیں۔ انہوں نے درست لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل یا گاڑیاں چلانے کے خلاف کارروائی کا بھی کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی وموٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

ابتدائی طور پر 5 دسمبر 2023 کو صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس پر عمل درآمد 15 جنوری تک مؤخر کر دیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہو ا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ 


یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک کروڑ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

جرم

بنوں میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبک چار افراد زخمی بھی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں  گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سین تنگہ ویکی میں رونما ہوا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل بنوں میں گزشتہ روز پولیس چوکی سے سات اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری

امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کردیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیرقانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll