جی این این سوشل

کھیل

ہوبارٹ ہریکنز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) نبرد آزما ہوں گی

پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہوبارٹ ہریکنز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) نبرد آزما ہوں گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہوبارٹ: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 33 واں میچ ہوگا جس میں ہوبارٹ ہریکنز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیمیں بیلریو اوول، ہوبارٹ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم کو نیتھن ایلس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کو میتھیو شارٹ لیڈ کر رہے ہیں۔

مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔

علاقائی

سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔

رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟

بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باعث نئی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ  یٹرز کی نئی رینکنگ  میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ بھارتی بلے باز تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے  69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین پوزیشن ہے۔

 بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھےنمبر پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی20باؤلرزرینکنگ

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلےسری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور  آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5  درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈرزرینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید  ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو  ناکام بنا دیا۔

دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی  ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے  میں 12 سیکیورٹی اہلکار  شہید ہوگئے، جن میں  10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے  اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12  فوجی جوانوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے  6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے  گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll