پاکستان
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر ’بلے کے نشان‘ کی درخواست واپس لے لی
'پی ایچ سی کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا' بیرسٹر گوہر علی خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ کو بلے کے انتخابی نشان کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انتخابی بلے کے نشان کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی آج سماعت ہونی تھی۔ تاہم ان کا اہم کیس پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) میں بھی ہے جس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، اس لیے انہوں نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 'پی ایچ سی سے فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا'۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج پی ٹی آئی کی جانب سے بلے کے نشان کے لیے درخواست پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرنی تھی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی نے کہا تھا کہ اگر آج فیصلہ سنایا جاتا ہے تو پی ٹی آئی کے امیدوار پارٹی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے، اگر تاخیر ہوئی تو فیصلہ ان کے حق میں بھی ہوا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنا انتخابی نشان کھو دے گی۔
کھیل
آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟
بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باعث نئی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ یٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ بھارتی بلے باز تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین پوزیشن ہے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھےنمبر پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔
ٹی20باؤلرزرینکنگ
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلےسری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرزرینکنگ
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ سینیٹ خارجہ امور کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کیلئے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں ، آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کر رہے ہیں، وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کو قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ۔
شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان