نئی پالیسی کے تحت پریمیم ریزیڈینسی کے لیے اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ آسان کر دیا گیا


سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کو اپنے ہاں رہنے اور کاروبار کے مواقع دینے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ درجوں کے تحت درخواست دی جا سکتی ہے۔ نیز نئی پالیسی کے تحت پریمیم ریزیڈینسی کے لیے اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ آسان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریمیم ریزیڈینسی کے تحت سعودی حکومت دوسرے ممالک کے شہریوں کو اپنے ہاں رہائش اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ کفیل کے بغیر کام کرنے ، کاروبار کرنے اور جائیداد خریدنے کا حق دیتی ہے، یہ سہولت ماضی میں میسر نہیں تھی۔
تازہ ترین اعلان کے مطابق اس سلسلے کے پانچ درجوں کے بارے میں بھی رہنمائی کی ہے۔ نیز کلچر، سپورٹس، بڑے کاروباری حضرات اور بڑے بڑے پراپرٹی ٹائیکونز کو بھی پریمیم ریزیڈینسی کی پیش کش کی جا سکتی ہے۔جن افراد نے سعودی پریمیم ریزیڈینسی لی ہو گی وہ اس میں ایک سال کی توسیع بھی لے سکیں گے حتیٰ کہ ان کی اس ریزیڈینسی کو لامحدود مدت تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بھی چار درجات ہیں۔ تاہم اس کا انحصاردرخواست دینے والے کی اس کیٹیگری پر ہوگا جو وہ منتخب کرے گا۔
سعودی پریمیم ریزیڈینسی کی لاگت کو بھی کئی درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے لامحدود مدت کا منصوبہ ہے۔ اس کے حصول کے لیے 2 لاکھ 13 ہزار 320 ڈالر کی رقم ہے 8 لاکھ سعودی ریال کے برابر ہوگی۔ اس کے مقابلے میں ایک سال کے لیے پریمیم ریزیڈینسی پلان کی لاگت 26 ہزار 665 ڈالر یعنی ایک لاکھ سعودی ریال کے برابر ہو گی۔ تاہم اس لاگت میں بوجوہ اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اسی طرح انفرادی طور پر پریمیم ریزیڈینسی کے لیے درخواست دینے والوں کو بھی پانچ درجوں کے تحت یہ سہولت دی جا سکتی ہے۔ جس کی لاگت 1066 ڈالر یعنی 4 ہزار سعودی ریال ہوگی۔ سعودی گرین کارڈ کو 2019 میں متعارف کرایا گیا تاکہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کر سکیں اور معیشت کو مزید آگے بڑھا سکیں۔
جن کے پاس 'سعودی پریمیم ریزیڈنسی' ہوگی ان کے خاندان کے افراد کو بھی بغیر کسی نئی فیس کے رہنے کی اجازت ہوگی۔ ان افراد خانہ کو حق ہوگا کہ وہ رہائش اختیار کریں، کام کریں، سرمایہ کاری کریں اور اپنا روزگار جب بھی تبدیل کرنا چاہیں آزادی سے کر سکیں۔
پریمیم ریزیڈنسی سکیم کے تحت افراد ذاتی پراپرٹی کے مالک بن سکیں گے۔ یہ پراپرٹی رہائشی، کاروباری اور صنعتی پراپرٹی بھی ہو سکتی ہے۔ سوائے مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے ہر شہر میں یہ حق حاصل ہوگا۔
علاوہ ازیں، پریمیم ریزیڈنسی کے تحت افراد کو لائسنس کے ساتھ گاڑی رکھنے کا حق ہوگا۔ انہیں سعودی عرب میں آزادانہ داخل ہونے اور سعودی عرب سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل









.jpeg&w=3840&q=75)