انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی سفارتکار کی کتاب فروری دوہزار انیس کے دوران تازہ جھوٹے بھارتی بیانیے کی عکاسی کرتی ہے


پاکستان نے بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے پاکستان کے خلاف نئی دلی کی جانب سے زہر آلود، معاندانہ اور عسکری بیانیہ شروع کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق بھارتی سفارتکار آجے بساریہ کی کتاب کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پلوامہ واقعے کواپنے سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنا اب ایک کھلی حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی سفارتکار کی کتاب فروری دوہزار انیس کے دوران تازہ جھوٹے بھارتی بیانیے کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بالاکوٹ کا واقعہ دراصل بھارت کی ناکامی ہے یہ بھارتی جارحیت پسندی کی ایک مثال ہے جو کہ بری طرح اور شرمناک انداز میں غلط ثابت ہوا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے دی گئی درخواست کی حمایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کےخلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر اسرائیل کا احتساب کرنے کےلئے اس قانونی کارروائی کو بروقت اور اہم سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے دی گئی درخواست میں اٹھائے گئے تحفظات سے متفق ہے۔
فلسطینیوں کےخلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت و کارروائیاں نہ صرف جنگی جرائم ہیں بلکہ انسانیت کےخلاف بھی جرائم ہیں اور اس جارحیت سے فلسطینیوں کے قتل عام میں اضافہ بھی ہوا ہے۔
ترجمان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، فلسطینی عوام پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خاتمے اور فلسطینیوں کےساتھ غیر انسانی سلوک اور انہیں امداد فراہم کرنے کے مطالبے کو ایک مرتبہ پھر دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل آزاد، قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں ہی مضمر ہے۔
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 13 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 18 گھنٹے قبل

