راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے غصے میں کمی آچکی ہے، انہیں اُمید ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے آگے نہیں جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم ایسا ہی رویہ رکھیں جیسا ہم نے الیکشن کمیشن کے باہر دیکھا ، انہیں امید ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد تک جائے گی ۔ مولانا خود سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے تو ان کے غصے میں کمی ہوگی ۔ امید ہے سینیٹ الیکشن آئندہ مارچ کے پہلے یا دوسر ے ہفتے میں ہو ں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نے کچھ سیاسی فیصلے کرنے ہیں ، عمران خان چاہتے ہیں کہ ووٹوں کی خریدوفروخت نہ ہو،ہر رکن میں جرات ہونی چاہئے کہ اوپن بیلٹ پر ووٹ دے سکے ۔ اوپن ووٹ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیےکیونکہ روز ایسے موقع نہیں آتے ،یہی سینیٹ ہے جس میں یہ 64 سے سینیٹ میں جاتے جاتے 44 ہو گئے ۔ ہم نے عمران خان کے ساتھ 126 دن دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی ،اپو زیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،حکومت کو تین سال ہونے والے ہیں اور ایک سال بعدانتخابی مہم شروع ہو گی۔ جو کہہ رہے ہیں استعفے دیں گے انہیں اپنے فیصلے پر غور کرناچاہئے ،اس سے قیامت نہیں آئے گی لیکن جمہوریت میں بے چینی پیدا ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بالآخر سیاسی ڈائیلاگ کرنے پڑتے ہیں،ڈائیلاگ کا دوسرا نام جمہوریت ہے ،اس ملک میں جمہوریت کئی دفعہ سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے ، عمران خان نے یو این میں ہر جگہ جو کشمیر کا کیس لڑا ہے وہ مثالی ہےآج کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے یہاں آئے ہیں۔آج یہ جوبھی فیصلہ کریں گے اسکا جواب کل لال حویلی سے دوں گا۔
خیال رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہورہاہے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد، نون لیگ کے لانگ مارچ ، دھرنوں اور استعفوں کی تجویز سمیت دیگر اُمور پر اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- ایک دن قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 17 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 17 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 21 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 20 گھنٹے قبل






