سترہ روزہ ایونٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی


راولپنڈی: پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جنوری بروز پیر سے شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔
سترہ روزہ ایونٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ 31 جنوری کو ہو گا، ڈبل رائونڈ رابن میچز ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی ، شعیب اختر سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو10لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 5 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
پلیئر آف دی میچ کو بیس ہزار، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 50 ہزار جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین بیٹر، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔
قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے بہترین موقع فراہم کرے گا، واضح رہے کہ شعیب اختر سٹیڈیم میں ہونے والے میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 14 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 14 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 11 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 18 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 11 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 11 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago









