Advertisement

سعودی عرب نے حج2024 سیزن کیلئے تیاریوں کے آغاز کر دیا

حج کی تیاریوں کا  اعلان سعودی وزیر حج و عمرہ نے جدہ میں چار روزہ حج و عمرہ سروسز کانفرنس کے اختتام پر کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 13th 2024, 11:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب نے حج2024  سیزن کیلئے تیاریوں کے آغاز کر دیا

سعودی عرب نے رواں سال حج سیزن کیلئے تیاریوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

حج کی تیاریوں کا  اعلان سعودی وزیر حج و عمرہ نے جدہ میں چار روزہ حج و عمرہ سروسز کانفرنس کے اختتام پر کیا۔کانفرنس کا انعقاد سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی روشنی میں مختلف نئی خدمات اور ٹیکنالوجیز کے اجراء کی مناسبت سے کیا گیا۔

کانفرنس میں عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کیلئے رہائش، صحت، نقل و حمل، کھانے پینے کے انتظام، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں کثیر جہتی معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

 

Advertisement
Advertisement