Advertisement
تفریح

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے صلے میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 1:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی فلم انڈسٹری کے  سینئر اداکار خالد بٹ  انتقال کر گئے

پاکستانی فلم اور ڈرامہ کے سینئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

خالد بٹ نے 1970ء  میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں سمیت تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے فلمی دنیا میں اسسٹنٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور ایک فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیئے۔

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے صلے میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انوار الحق کاکڑ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔ 

 

 

 

Advertisement
Advertisement