تجارت
زرمبادلہ کےذخائر 23ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے، حماد اظہر
وفاقی وزیر برائے بجلی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر23 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بجلی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اسٹیسٹ بینک سے قرضہ نہیں لیا۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر23 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپورٹ شعبے میں تیزی نظرآرہی ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوجائے گی جبکہ رواں سال 4 فیصد معاشی شرح حاصل کریںگے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال صرف مارچ کے دوران 3.2 ارب ڈالر کی ايکسپورٹ ريکارڈ کی گئيں جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال کے اختتام تک زیادہ گروتھ ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےاسٹیٹ بینک سے کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا۔ ماضی میں مسلم لیگ نون کی حکومت اسٹیٹ بینک سے زیادہ نوٹ چھاپ کر 7ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ نون لیگ کے دور میں مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنھبالا گیا۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے فی تولہ پر پہنچ گیا تھا۔
پاکستان
زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ
وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔
\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر