جس مقصد کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں اس کو پورا کریں گے، بیرسٹر گوہر

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹر اپنے امیدواروں کی پہچان کریں ،جس مقصد کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں اس کو پورا کریں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے، سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ، یہ جمہوریت کے خلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہوگی۔ آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں، قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہیں 5 رکنی بینچ کو سننا چاہیئے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 3 دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کے ساتھ لسٹ جاری کرے گی، عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دیگر کامیاب بنائیں، جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائیں گی۔ ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کی لسٹیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے ،پی ٹی آئی کے ووٹر اپنے امیدواروں کی پہچان کریں ،جس مقصد کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں اس کو پورا کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، آپ اپنے ووٹرز اور امیدوار کی پہچان کریں، آج کسی بھی وقت مشاورت مکمل ہوجائے گی، 8 فروری کو فتح آپ کی ہوگی آپ متحد رہیں۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ کل رات 9 بجے تک تمام لسٹیں فائنل کرلیں گے، سنی اتحاد کونسل سے ہمارا کبھی اتحاد نہیں ہوا، پاکستان کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں، شیخ رشید سے ہمارا اتحاد پہلے تھا، پی ٹی آئی کے ووٹرز اور عہدیدار اختلافات میں نہ پڑیں۔

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 9 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 6 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 9 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 6 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 10 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
