پاکستان کی سالمیّت،سلامتی اور دفاع کے تحفّظ میں ناکامی پرغیرمنتخب اور زائدالمیعاد حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ


پاکستان تحریک انصاف نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تحریک انصاف نے پاکستان کی سالمیّت،سلامتی اور دفاع کے تحفّظ میں ناکامی پرغیرمنتخب اور زائدالمیعاد حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے بعد ایران سے تعلقات میں سنگین بگاڑ نہایت تشویشناک اور ناکام ترین خارجہ و دفاعی پالیسی کا شاخسانہ ہے،حملے کے حوالے سے ایران کے ہمنوا غیرملکی عناصر بشمول حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے دعوے شدید شبہات کو جنم دے رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) January 17, 2024
پاکستان کی سالمیّت،سلامتی اور دفاع کے تحفّظ میں ناکامی پر غیر آئینی، غیرقانونی، غیرنمائندہ، غیرمنتخب اور زائدالمیعاد حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ
بھارت اور افغانستان کے…
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ فروری 2019 میں ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کی زمینی و فضائی حدود پامال کرنے کی کوشش کی تو عوام کے منتخب وزیراعظم عمران خان نے بھرپور سیاسی قیادت فراہم کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، زمامِ اقتدار عوام کی منتخب قیادت کے ہاتھ میں ہوتی تو کسی کو پاکستان کی سالمیّت اور خودمختاری کی جانب کسی کو میلی آنکھ اٹھانے کی جرات نہ ہوتی۔
ترجمان کے مطابق منتخب جمہوری حکومت کی عدم موجودگی میں داخلی عدم استحکام اور معیشت کے بعد پاکستان کی سالمیت، سلامتی، دفاع اور خودمختاری پر خطرات کے بادل ہر پاکستانی کیلئے نہایت تشویش کے باعث ہیں۔ ایران نے اپنے اس اقدام سے مسلم اُمّہ کو درکار ناگزیر اتحاد و یگانگت کے امکانات کو تباہ کرنے کی نہایت افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور نہایت قابلِ مذمّت کوشش کی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے بلااشتعال حملے کے متاثرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- ایک دن قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- 19 گھنٹے قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- 21 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- ایک دن قبل

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- ایک دن قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- ایک دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 19 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 17 گھنٹے قبل







