کھیل
سی اے اے نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی
اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے لیے سی اے اے کو درخواست دی تھی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پی سی بی کی درخواست پر دس کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی۔ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر نے سری لنکن کھلاڑیوں کی آمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔کھلاڑی قطر ایئر ویز کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے، کھلاڑی 26 مئی کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے لاہور سے یو اے ای روانہ ہوں گے۔
پاکستان
لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، مریم اورنگزیب
فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، سینئر صوبائی وزیر
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب اور لاہورکے عوام کا شکریہ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں. بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں اور جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔ نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔"الجہاد" فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا، فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم
وزارت داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں، سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
پاکستان
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے
سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر گھڑیال ہیلی پیڈ سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی کل مری میں آمد متوقع ہے۔
-
جرم 14 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ