Advertisement
پاکستان

کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا : عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 24 2021، 11:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان نے احساس سیونگ والٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے۔ کورونا کے دوران احساس پروگرام دنیا کا چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کورونا کی وجہ سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے جبکہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق طبقے کی مدد کی گئی اور ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو فنانشل سسٹم میں لانے سے غربت تیزی سے کم ہوتی ہے اور اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Advertisement