اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے شرح نمو کے حکومتی دعوے کو فراڈ اور قوم سے سنگین دھوکہ دہی قرار دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محکمہ شماریات کے چیف سٹیسٹیشن کا عہدہ خالی رکھ کر اعدادوشمار کے ساتھ ہیرا پھیری قوم اور ملک کے ساتھ سنگین دھوکہ اور فراڈ ہے،جن اعدادوشمارکوسٹیٹ بینک اورمحکمہ خزانہ قبول نہ کرے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی معیشت سے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،عمران صاحب یہ رنگ روڈ منصوبہ کی ری الائنمنٹ نہیں، پاکستان کی معیشت سے خطرناک کھیل نہ کھیلیں،عوام معیشت کی تباہی کا اندازہ بے روزگاری ، مہنگائی ، آٹا چینی ، بجلی گیس دوائی کی قیمتوں سے لگا سکتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام معیشت کی تباہی کا اندازہ سبزیاں ، پھل ، گوشت ، مرغی ، انڈے اور تیل کی قیمتوں سے لگا سکتے ہیں،حکومت پہلے جھوٹ بولتی ہے، پھر یوٹرن لیتی ہے، پھر جھوٹ پہ جھوٹ بولتی ہے،11 جون کو حکومت کا یہ فراڈ ایک بار پھر کھل کر قوم کے سامنے آ جائے گا،3.94 فیصد گروتھ ریٹ کا دعوی قوم کے ساتھ کھلی جعلی سازی اور فراڈ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اختتام پزیر مالی سال میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے جی ڈی پی میں 15.2 فیصد کمی ہوئی ہے، نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے سرمایہ کاری کے لحاظ سے جی ڈی پی میں کمی کی تصدیق کی ہے، حکومت تیسرے سال میں بھی سرمایہ کاری کے لحاظ سے جی ڈی پی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
لیگی ترجمان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ ادارہ شماریات نے فی کس آمدن کے حوالے سے آبادی کے غلط اعدادوشمار استعمال کیے ہیں ،ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے حتمی جاری کردہ نتائج کو استعمال نہیں کیا،2017 میں چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج میں کل آبادی 20 کروڑ76 لاکھ 80 ہزاردکھائی گئی ہے،22 کروڑ83 لاکھ 50 ہزار کی اصل آبادی کے بجائے 21 کروڑ10 لاکھ کا غلط عدد دکھایاگیا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سمیت کرائے کے ترجمان پہلے جھوٹ بولتے ہیں ، پھر جھوٹ بولتے ہیں اور پھر یو ٹرن لینے پہ ہلکان ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 20 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 16 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 17 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل





