علاقائی
سندھ میں پابندیاں مزید سخت ، نیا حکم نامہ جاری
کراچی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا، شام 8 بجے کے بعد شہریوں کو غیر ضروری باہر گھومنے کی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروبار کےاوقات کار صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک جبکہ ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے ،جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل طور پربند رہیں گے۔مغرب کے بعد پارکس کی لائٹس بند کردی جائیں گی ۔
ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ شام 8 بجے کے بعد شہریوں کے باہر گھومنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، کسی ایمرجنسی یا ضرورت کے بغیر باہر نکلنے سے گریز کریں۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلاضرورت گھومنے پھرنےسے روکا جائے۔
وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں جتنے کورونا کیسز ہیں انکا 50 فیصد سندھ میں ہے اگر دو ہفتے تک مقرر کردہ پابندیوں پرعمل کیا گیا تو کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔
وزیرِ اعلی نے کہا کہ نافذ کردہ پابندیوں کا جائزہ لینے کے لئے میں خود سرپرائز سروے کروں گا، اگر اوقات کی خلاف ورزی ہوئی توسخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 529 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، اب تک سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 467 کورونا کیسز اور 4920 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان
حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ترجمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہید کیےگئے8 کارکنوں کے کوائف آ چکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں۔
دوسری طرف پولیس نے اسلام آباد میں شرپسند مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 26 نمبرچونگی سےملحقہ علاقےمیں گرینڈ آپریشن کےدوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے جبکہ پنجاب بھرمیں800 کےقریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس ترجمان کان کہنا تھا کہ ملزمان پولیس پر حملوں، توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلے۔
علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز