جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کے پاس سب سے خوبصورت اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا۔ نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان پویلین کو ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان پویلین کو’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ایک شاندار شو ہے اور یہاں بہت سے ممالک اور ٹور آپریٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی ٹورازم مارکیٹ میں خاص طور پر ایڈونچر اور ایکو ٹورازم میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

پاکستان کے پاس سب سے خوبصورت اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں جن میں سیاحت کی دلکش مناظر موجود ہیں۔

انہوں نے شرکا کو پاکستان کا دورہ کرنے اور برف پوش چوٹیوں سے لے کر قدیم ساحلی علاقوں تک پاکستان کی قدیم تہذیبوں اور قدرتی عجائبات کی لازوال خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 ستمبر کو رحیم یار خان این اے۔171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll