آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دیدی


میلبورن: بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے ویمنز سنگلز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 25 سالہ بیلا روسی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا یاسٹریمسکاکو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں پیر کو راڈ لیور ایرینا پرکھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 19 منٹ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل








