دنیا
امریکی وزیر خارجہ کا مشرقِ وسطیٰ کے چار روزہ دورے کا اعلان
امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نےاپنے مشرقِ وسطیٰ کے چار روزہ دورے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نےاپنے مشرقِ وسطیٰ کے چار روزہ دورے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ آج سے 27مئی تک مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملیں گے،خطے کے دیگر سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے، مریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن اسرائیل، فلسطین، مصر اور اردن جائیں گے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اینٹنی بلنکن اپنے چار روزہ دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گ۔ امریکی وزیرخارجہ مصری کے صدرعبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور غزہ کے شہریوں کیلئے بہترین طریقے سے امداد کی فراہمی جیسے معاملات پر بات ہوگی۔
کھیل
تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے
پاکستان نے زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کے حصول کو ممکن بناسکیں۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
جبکہ زمبابوے کی اسکواڈ میں کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا،اور شان ولیمز شامل ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم
سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں
پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
موسم
پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی
لاہورآج پھر آلودہ ترین ہونے پر دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا
پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، لاہور آج پھر آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضا آلودہ ترین ہونے پر دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈکیا گیا، ملتان میں بھی فضا مضر صحت، آلودگی کی شرح 575 ہوگئی، فیصل آباد 438، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 273 ریکارڈکیا گیا، راولپنڈی 175 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 142 ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا جس کا اے کیو آئی 291 ریکارڈ کیا گیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت