سائفر کیس،پی ٹی آئی کا ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان
جھوٹے، لغو، بے بنیاد اور من گھڑ ت سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی غیرقانونی سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں، پارٹی ترجمان


پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف جھوٹے، لغو، بے بنیاد اور من گھڑ ت سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی غیرقانونی اور ظالمانہ سزاؤں کو مسترد کر دیا، پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا
پارٹی ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نہایت بے رحمی سے انصاف کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے، دستور و قانون کی دھجیاں اڑا کر عدالتی کارروائی چلانے اور عوام کے بے گناہ قائدین کو ظالمانہ سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔نومئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرکے کی جانے والی گرفتاری اور جج ہمایوں دلاور کیطرح ابولحسنات ذوالقرنین کا فیصلہ بھی قانون و انصاف کی بنیادوں سے محروم ہے جو عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف جھوٹے، لغو، بے بنیاد اور من گھڑ ت سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی غیرقانونی اور ظالمانہ سزاؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا
— PTI (@PTIofficial) January 30, 2024
ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا…
پارٹ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام تر ظلم اور زیادتیوں کے باوجود عمران خان کی ہدایات اور تعلیمات کی روشنی میں پرامن رہیں گے اور ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، لازم ہے کہ عوام اپنے محبوب، نڈر، جرّی اور بے گناہ قائد کیلئے انصاف کے دروازے کھولنے کیلئے 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں انصاف کے قتل اور لاقانونیت کے طوفانوں کی راہ روکیں-
ترجمان کے مطابق بانی چیئرمین اور تحریک انصاف کی بےپناہ مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے دستور اور بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے بعد ملک کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، کینگرو کورٹس کے کمپرومائزڈ ججز ملک میں عدل و انصاف کیلئے سب سے بڑا خطرہ اور دستور و قانون سے سنگین انحراف کے عادی ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں کٹھ پتلیاں بن کر انصاف کی قبر کھود رہے ہیں،

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 6 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 3 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 2 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- ایک گھنٹہ قبل