محکمہ موسمیات کے مطا بق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی


پاکستان کے بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، برفباری کے باعث ان علاقوں میں آمدورفت متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب اور بالا ئی سندھ کے بعض میدانی علاقے دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 10 اور ایئرپورٹ 05)، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 01، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ، مالم جبہ، پتن 04، کاکول 03، سیدو شریف 02، بلوچستان میں کوئٹہ سمنگلی 02،گلگت بلتستان میں گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد رہے گا ۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ خیبر پختونخوا ، کشمیر ، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 2 hours ago

وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان
- 5 hours ago

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- 6 hours ago

پنجاب کا انفرااسٹرکچر جلد جاپانی معیار تک پہنچائیں گے، مریم نواز
- 4 hours ago

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
- 3 hours ago

عدالتی مداخلت پر جج کو 24 گھنٹوں میں شکایت کا پابند بنانے کا فیصلہ
- 2 hours ago

مسلم لیگ (ن) نے رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا
- 4 hours ago

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان
- an hour ago

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 3 hours ago

صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،سیلاب متاثرین کو رقوم کی آن لائن ادائیگی کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا
- 2 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
- 2 hours ago

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق
- 6 hours ago