تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، نگران وزیرا عظم
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سمندری اور سمندر سے باہر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، پٹرولیم کانفرنس پاکستان کی بے پناہ معدنی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے تاکہ توانائی میں خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک کو توانائی کے ایک علاقائی برآمد کنندہ میں تبدیل کیا جا سکے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم کانفرنس 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ یہ کانفرنس پاکستان کی بے پناہ معدنی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ توانائی میں خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک کو توانائی کے ایک علاقائی برآمد کنندہ میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)اور وفاقی وزارت توانائی کو قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کو ہموار کرکے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کو سراہا۔

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 19 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 2 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 11 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک گھنٹہ قبل

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل








