زائرین نجی گاڑیوں میں جا سکیں گے


مکہ: سعودی حکومت نے غار حرا کی زیارت کو آسان بنانے کے لئے پہاڑ کے نچلے حصے سے لے کر غار حرا تک پورا راستہ ہموار کردیا ہے جس کے بعد آئندہ ایام میں زائرین جبل حرا کے دامن میں واقع حرا کلچرل سینٹر سے نجی گاڑیوں کے ذریعے تقریبا 3 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے غار حرا تک جاسکیں گے۔
ماضی میں زائرین اپنے طریقے سے دشوار گزار راستوں سے گزر کر غار حرا کی زیارت کرتے تھے جس سے حادثات ہوتے رہتے تھے۔
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 6 اداروں نے مکہ مکرمہ میں غار حرا (جبل حرا) کی زیارت کو آسان بنانے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ان اداروں میں مکہ رائل کمیشن، وزارت ثقافت کے ماتحت آثار قدیمہ کا ادارہ، سعودی وژن کے ماتحت ضیوف الرحمن پروگرام، محکمہ سیاحت، مکہ میونسپلٹی اور محکمہ شہری دفاع شامل ہیں۔جبل حرا کے پاس ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں زائرین کو غار حرا کی زیارت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
سعودی حکومت نے یہ پروگرام زائرین کو ثقافتی اور دینی اعتبار سے عمرہ و حج کے پروگرام کو یادگار بنانے کی غرض سے تیار کیا ہے۔ اب زائرین سینٹر کے ذریعے غار حرا کی مکمل سیر کرسکیں گے۔ انہیں غار حرا (جبل حرا) سے متعلق معتبر معلومات مہیا کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں غار حرا کا سفر شروع کرنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر بھی بتائی جائیں گی۔غار حرا کے مرکز میں ایک تجارتی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے زائرین سینڈوچ، خوشبویات اور یادگاری تحائف خرید سکیں گے۔

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 9 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 7 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 8 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل