سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ہمیں امید ہے یہ کیس ایک دن بھی اعلیٰ عدالت میں نہیں ٹک سکے گا


علی محمد خان نے ووٹرز کو پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام 8 فروری کو اس کا جواب دیں گے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے وزیراعظم تھے، کہیں کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی میں تحریک انصاف کے جلسے پر دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، یہ جو مرضی کر لیں ہماری جدوجہد نہیں رکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پھر بھی الیکشن مہم چلارہے ہیں، پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، 8 فروری کوعوام نکلیں اور جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے، میں نے پہلے بھی الیکشن لڑے ہیں اس سے پہلے اتنا جذبہ نہیں دیکھا، ہم بلٹ سے نہیں بیلیٹ سے بدلہ لیں گے اور حکومت میں آئیں گے، ہم نے پر امن راستے کا انتخاب کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کےساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا، 18گواہان کو ایک ہی دن میں پیش کیا گیا، ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہم سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ہمیں امید ہے یہ کیس ایک دن بھی اعلیٰ عدالت میں نہیں ٹک سکے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ ہمارا بھی ملک ہے اور آئین ہمیں الیکشن لڑنے کا حق دیتا ہے، الیکشن سے پہلے ہم سے بلے کا نشان چھین کر مضحکہ خیر نشانات دئیے گئے ہیں ۔
علی محمد خان نے کہا کہ جماعت ختم نہیں ہوئی، ہم نے حلف نامہ جمع کروایا ہے، ہم جلد انٹراپارٹی انتخابات کی طرف جا رہے ہیں اور ہمارا نشان ہمیں واپس مل جائے گا۔ اگر کوئی ممبر پارٹی سے جائے گا تو وہ الیکشن کمیشن کو جمع حلف نامے کیخلاف جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جو بھی جماعت حکومت میں ہے اس کا رابطہ مقتدر حلقوں کے ساتھ ہونا چاہیے، کسی ڈیل کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے رابطہ ہونا چاہیے، ملک کی بڑی جماعت کا بھی مقتدر حلقوں سے رابطہ ہونا چاہیے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- ایک دن قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- ایک دن قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- ایک دن قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- ایک دن قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- ایک دن قبل










