لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کرنے والے اپنی جماعت میں جمہوریت لائیں، نگران وزیر اطلاعات
جمہوری نظام اور انتخابی عمل میں بہت سی خامیوں کے باوجود ہر ایک کا اس بات پر اتفاق ہے کہ انتخابات ہونے چاہئیں، مرتضی سولنگی

.jpg&w=3840&q=75)
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابی عمل ہر صورت جاری رہنا چاہئے، معیشت، خارجہ پالیسی، مقامی حکومتیں، گورننس اور سول سروس ریفارمز سمیت ملک کو درپیش بڑے مسائل پر بحث ہونی چاہئے، لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کرنے والے جماعتی سیاست میں بھی جمہوریت لائیں۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انتخابات 2024 کے بارے میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”نئی حکومت کے لئے چیلنجز اور روڈ میپ“ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیمینار میں مقررین نے تاریخی پس منظر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور جس طریقے سے گفتگو ہوئی اس کے بعد آزادی اظہار رائے پر پابندی کا تاثر ختم ہو جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام اور انتخابی عمل میں بہت سی خامیوں کے باوجود ہر ایک کا اس بات پر اتفاق ہے کہ انتخابات ہونے چاہئیں، یہ عمل نہیں رکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 17 اگست 2023 کو نگران کابینہ کی تشکیل کے بعد سے مستقل مزاجی سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ضرور ہوں گے اور 8 فروری کو مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے۔ ا سکیورٹی اور موسم کے مسائل حقیقی ہیں لیکن یہ مسائل پہلے بھی رہے ہیں۔ 2008ءاور 2013ءکے انتخابات میں بھی سکیورٹی کے مسائل تھے، پاکستان کے پہلے بالغ رائے دہی کے انتخابات 7 دسمبر 1970 کو شدید سرد موسم میں ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کو آج بہت سے مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں اور ملک مختلف طرح کے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے، ملکی معیشت میں ٹیکس ریفارمز کی ضرورت ہے اس کے علاوہ آئین کے تحت مقامی حکومتوں کا نظام لازمی ہے لیکن بدقسمتی سے مقامی حکومتوں کا نظام بالکل مفلوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وسائل صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن بدقسمتی سے یہ وسائل نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے بھی مسائل رہے ہیں، ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، حقیقی جمہوریت تب ہی آئے گی جب مڈل کلاس، لوئر مڈل کلاس اور ورکنگ کلاس الیکشن میں کھڑی ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات کرتی ہیں کیا کوئی ان سے پوچھے کہ کیا ان کی جماعت کے اندر جمہوریت ہے، کیا انہوں نے اپنی جماعت میں کبھی الیکشن کروائے ہیں؟ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کرنے والے جماعتی سیاست میں بھی جمہوریت لائیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت، خارجہ پالیسی، مقامی حکومتیں، گورننس اور سول سروس ریفارمز ملک کے حقیقی اور بنیادی مسائل ہیں، ہمیں ان مسائل پر گفتگو کرنی چاہئے اور الیکشن کے بعد ملک کو درپیش بڑے چیلنجز پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے مستقبل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 17 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 20 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 19 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 16 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 17 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 16 گھنٹے قبل












