جی این این سوشل

دنیا

مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس کے رکن بن گئے، جنوبی افریقہ

ارجنٹائن نے اتحاد میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس کے رکن بن گئے، جنوبی افریقہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و باہمی تعاون نالیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے برکس گروپ میں شرکت قبول کر لی ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں برکس کے رکنیت مرحلے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانز برگ میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں 6 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ ان ممالک میں سے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹرم چیئر مین شپ میں منعقدہ اس اجلاس کے اہم ترین نتائج میں سے ایک اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ تھا۔ ہم نے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل رکنیت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم ارجنٹائن نے اتحاد میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2023 میں سعودی عرب، ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران اور مصر کی درخواستیں قبول کر کے انہیں اتحاد میں رکنیت کی دعوت دی گئی تھی۔

جرم

1155 روڈ ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق

اکثریت (76%) میں موٹر بائیکس شامل ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین کا موثر نفاذ اور لین ڈسپلن سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

1155 روڈ ٹریفک حادثات میں 10افراد  جاں بحق

لاہور: ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ESD) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے تمام 37 اضلاع میں 1155 روڈ ٹریفک کریشز (RTCs) کا جواب دیا۔ ان آر ٹی سیز میں 10 لوگوں کی موت ہوئی، جب کہ 1234 زخمی ہوئے۔

 ان میں سے 523 شدید زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمی ہونے والے 711 افراد کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی جس سے ہسپتالوں کا بوجھ کم ہوا۔


اکثریت (76%) میں موٹر بائیکس شامل ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین کا موثر نفاذ اور لین ڈسپلن سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

مزید برآں، تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں میں 708 ڈرائیور، 51 کم عمر ڈرائیور، 120 پیدل چلنے والے اور 416 مسافر شامل تھے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لاہور میں 250 آر ٹی سیز رپورٹ ہوئے جن میں 289 افراد متاثر ہوئے جس میں صوبائی دارالحکومت فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، ملتان 78 متاثرین کے ساتھ 79 اور تیسرے نمبر پر فیصل آباد 77 آر ٹی سیز اور 86 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔


تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں 1244 متاثرین متاثر ہوئے جن میں 1037 مرد اور 207 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی عمر کے گروپ کے مطابق 240 کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، 642 کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان تھیں اور باقی 362 متاثرین تھے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کی اطلاع دی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 1026 موٹر سائیکلیں، 69 آٹو رکشے، 112 موٹر کاریں، 21 وینز، 10 مسافر بسیں، 33 ٹرک اور 96 دیگر اقسام کی آٹو گاڑیاں اور سست رفتار گاڑیاں مذکورہ سڑک ٹریفک حادثات میں ملوث تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا

اس ضمن میں پہلے مرحلے کی ڈیڈلائن15 اگست مقرر ہے، اس کے بعد عرس کے حوالے سے مزار شریف کی فلورنگ کرکے زائرین کے لیے راستوں کو ہموار اور سایہ دار کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو داتا دربار حاضری دی ، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

محمد اسحاق ڈار نے مزار شریف کی تعمیر و توسیع کے کام کا بھی جائزہ لیا اور پیش آمدہ عرس شریف بمطابق23 اگست 2024ء سے قبل راہ داریوں کو ہموار اور زائرین کے لیے راستوں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے انہیں بریفنگ دی کہ داتا صاحب کے سالانہ عرس مبارک سے قبل ناگزیر تعمیراتی امورکو سمیٹ کر زائرین اور مہمانوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، لنگر خرید اور ترسیل سمیت دیگر امور کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مزار شریف کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، جس میں اوقاف، نیسپاک، مدینہ فائونڈیشن وانجم حفیظ کنسٹرکشن کی ٹیمیں دو شفٹوں میں کام میں مصروف اور سیکرٹری اوقاف روزانہ کی بنیاد پر تعمیراتی امور ازخود مانیٹر کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں پہلے مرحلے کی ڈیڈلائن15 اگست مقرر ہے، اس کے بعد عرس کے حوالے سے مزار شریف کی فلورنگ کرکے زائرین کے لیے راستوں کو ہموار اور سایہ دار کردیا جائے گا۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف توقیر محمود وٹو، مینجر زاوقاف داتا دربارشیخ جمیل احمد، طاہر مقصود،اوقاف، نیسپاک اور کنسٹرکشن کمپنی کے انجینئر زسمیت دیگرافسران بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll