عدلیہ اپنا کام نہیں کر رہی، رہنما پی ٹی آئی


ہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حامد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر ہونے والا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی ماہ سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے، ہماری عدلیہ اپنا کام نہیں کر رہی، یہ جو ظلم ہو رہا ہے کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،جو پہلے کبھی نہیں ہوا وہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہمارے سامنے دیر رات تک عدالت کی کارروائی چل رہی ہوتی ہے جس کا مقصد مخصوص قوتوں کو خوش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل صفائی پر بندوقیں تانی جارہی ہیں، ملک میں نا انصافی اور زیادتی ہو رہی ہے۔ اس کے زیادہ فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی۔ہمارے آئینی حقوق کو جس انداز سے پامال کیا جا رہا ہے اور جس طرح آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے یہ تاریخ کا ایک بہت افسوس ناک حصہ ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی گھناؤنی صورتحال ہے، آپ انتظار نہ کریں کہ مظلوم خود عدالت میں بھاگ کر آئے، بنیادی حقوق کو پامال ہونے سے روکا جائے۔

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 31 منٹ قبل

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 4 گھنٹے قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 28 منٹ قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 2 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل







