نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے شروع ہوگا
نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ 4 فروری سے بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں شروع ہوگا۔
اس سے قبل برٹ سوٹکلف اوول، لنکن میں نیوزی لینڈ الیون اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان کیوی ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر نیل برانڈ کریں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 فروری تک بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 13 سے 17 فروری تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- 3 منٹ قبل

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 16 منٹ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 12 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 11 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 13 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 12 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 12 گھنٹے قبل

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 12 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- 7 منٹ قبل