مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکریٹری جنرل ڈھونڈ لے۔ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں پہلے اعتماد بحا ل کریں پھر آجائیں۔ جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا عشائیے میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی۔ شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔
خیال رہے گزشتہ روز شہباز شریف نے اپوزیشن پارٹیوں کو عشائیہ دیا تھا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔
ذرائع نے خبر دی تھی کہ شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی اور اے این پی کے عشائیے میں موجود وفود نے اس سلسلے میں میاں شہباز شریف سے وقت مانگ لیا ہے تاکہ وہ سوچ و بچار کرسکیں اور پارٹی میں مشاورت بھی ہو سکے۔

وفاقی حکومت کا کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 8 خارجی جہنم واصل ، 5 شدید زخمی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید ہزاروں روپے سستا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

اونچی آواز میں نورجہاں کا گانا’’ ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں‘‘ سننے پر شہری گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 36 منٹ قبل

راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ،مجموعی تعداد 1177 ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 11 منٹ قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں اے آئی پر مبنی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 41 منٹ قبل

وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کالعدم جماعت قرار
- 2 گھنٹے قبل







