8 فروری کا الیکشن پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، صدر مسلم لیگ ن


مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، الیکشن پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔
لاہور میں ریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان میں کرپشن بڑھی۔ نواز شریف کے دور میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور کرپشن کو ضرب لگی۔ آج کچھ سنجیدہ معاملات پر بات کرناچاہتا ہوں، الیکشن میں عوام بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، انتخابی مہم آخری لمحات میں ہے، عوام کے فیصلے کا تعلق پاکستان کے مستقبل سے ہوگا، کروڑوں بچے اور بچیاں الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے، نوجوانوں کے مستقبل کافیصلہ آئندہ انتخابات سے ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کاتعلق بھی مستقبل اورالیکشن سےہے، مسلم لیگ ن نے ہردور میں عوام کی خدمت کی، نوازشریف نے 1997 میں پہلی موٹروے بنائی، نوازشریف نے1997میں 26 ارب روپے میں موٹروے بنائی، موٹروے بنانے کی وجہ سے نوازشریف پرکرپشن کےالزامات لگے، کوئی بھی نوازشریف پرکرپشن کےالزامات ثابت نہیں کرسکا۔
شہباز شریف نے کہاکہ 2013 میں پاکستان کا کرپشن انڈیکس 139 پرپہنچ چکا تھا، 2013 میں نوازشریف نےووٹ کےذریعےحکومت حاصل کی، 2013 سے 2018 تک پاکستان میں سب سےبڑی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف دورمیں پاکستان میں بجلی کےمنصوبے لگے، سی پیک کوریڈور بنے،پہلی اورنج لائن ٹرین کا آغازہوا، نوازشریف دورمیں کوئلےکی بنیاد پربجلی کےمنصوبےلگے، گیس کی بنیاد پربجلی کےمزید منصوبے بھی لگائےگئے، پاکستان کے اپنےاربوں ڈالر کے وسائل خرچ کیےگئے۔
انہوں نے کہاکہ ایک لیڈرکہتاتھاجہاں کرپشن ہووہاں کاحکمران ذمہ دارہوتاہے،جہازوں میں لاکرلوگوں کوحکومت میں شامل کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کہتے تھےجہاں کرپشن بڑھتی ہےوہاں چور،ڈاکو ہوتے ہیں،4 سال میں پی ٹی آئی کےدورمیں کرپشن میں اضافہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نےایک کروڑنوکریاں دینے کادعویٰ کیا،50لاکھ گھرکادعویٰ کرنےوالوں نےایک اینٹ بھی نہ لگائی، نوکریوں کےبجائےبیروزگاری میں اضافہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں ووٹ خریدنے کی کوششوں سے متعلق خبروں کے حوالے سے شہباز شریف نے کہاکہ پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، معاشرےمیں ایک زہرگھول دیا گیا ہے، اگلاالیکشن پاکستان کی قسمت کافیصلہ کرے گا۔

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل