شکست نظر آنے پر عطاء تارڑ ووٹرز کو دھمکیاں لگا رہے ہیں ، سینیٹر پیپلز پارٹی


پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عطاء تارڑ کا لب ولہجہ کسی مہذب شخص کا نہیں، وہ آج کل انڈیا کی مووی دیکھ رہے ہیں جس سے متاثر ہو کر وہ لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، شکست نظر آنے پر عطاء تارڑ ووٹرز کو دھمکیاں لگا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے جبکہ ووٹوں کی خرید و فروخت ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی، یہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے دفاتر میں گھس جاتے ہیں اور لوگوں کو اغواء کرتے ہیں۔عطاء تارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتارہی ہے ان کو اپنی شکست نظر آرہی ہیں، ن لیگ کو ووٹوں کی خرید و فروخت کا اچھا تجربہ ہے، عطاء تارڑ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ان کی دھمکیاں برداشت کر لیں گے۔
لائیو: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء سینیٹر پلوشہ خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہی ہیں۔ https://t.co/ohu8YRA82W
— Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) February 5, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ عطاء تارڑ کی پشت پر کھڑی ہو کر یہ سب کروا رہی ہے، ن لیگ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے، ان کے ماضی میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات موجود ہیں، الیکشن کمیشن سے اپیل ہے وہ عطاء تارڑ کی دھمکیوں پر ایکشن لے۔عطاء تارڑ اپنا غصہ غلط جگہ نکال رہے ہیں، ن لیگ کے اپنے لوگ گھروں میں جاکر کہتے ہیں عطاء تارڑ جعلی امیدوار ہے، ن نلیگ کو خوف ہے وہ عوامی غصب کا شکار ہونے جارہے ہیں، خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے۔
پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عطاء تارڑ اپنا غصہ ہم پر نہ نکالیں ان کی اپنی جماعت میں ان کی مخالفت جاری ہے، عطاء تارڑ جس کے خلاف پرچہ کرائیں گے ہم اس شخص کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عطاء تارڑ نہ بھولیں آصف زرداری نے ہی پی ڈی ایم بنا کر ن لیگ کو وینٹیلیٹر سے نکالا، نہ بلاول کہیں جارہے ہیں اور نہ بلاول بھٹو کے بڑے۔

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 7 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 2 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 7 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل