جی این این سوشل

دنیا

ایران نے 28ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزاسے استثنا دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا

فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو اب ویزالینے کی ضرورت نہیں ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران نے 28ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزاسے استثنا دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تہران: ایران نے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزالینے سے استثنا دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے علاوہ بھارت، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان، تیونس اور برازیل سمیت 28 دیگر ملکوں کے شہریوں کو پیشگی ویزاسے استثنادینے کا فیصلہ دسمبر میں کیا تھا جس پر عملدرآمد 5 فروری سے شروع ہو گیا۔

فیصلہ کے مطابق فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو اب ویزالینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاحوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ 2023 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 48.5 فیصد اضافہ ہواہے۔

 

پاکستان

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے،ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی، زاہد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ لیبیا میں جاری تنازع کے حل میں پیشرفت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں  9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد کمی کے بعد 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں اور قیمت 73.71 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والی اس حالیہ کمی کی وجہ لیبیا میں پیداوار اور برآمدات پر عائد پابندی اور اس حوالے سے جاری تنازع کے حل میں پیشرفت ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 4.9فیصد یا 3.8ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 73.71ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئیں جو گزشتہ سال دسمبر کے بعد تیل کی سب سے کم قیمت ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت بھی 4.2فیصد یا 3.25ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 70.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے جو جنوری کے بعد اس کی سب سے کم قیمت ہے۔

ان قیمتوں میں کمی کی وجہ لیبیا میں جاری تنازع کا حل ہے جس کے لیے لیبیا کے قانون ساز اداروں نے 30دن کے اندر سینٹرل بینک کا نیا گورنر مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت کی پیشرفت پر تیل کی عالمی قیمت میں کمی واقع ہوئی اور تنازع حل ہونے کے بعد لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔

جیسے ہی مفاہمت کی خبریں آنا شروع ہوئیں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوئی اور دن کے اختتام پر فی بیرل قیمت 73.71 کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکہ

گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکہ

امریکا نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم سب کو ایران سے کاروباری ڈیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll