اسلام آباد ہائیکورٹ کاپی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
دانستہ طور پر لوگوں کو اٹھانا بالکل بھی مناسب بات نہیں ہے، جسٹس عامر فاروق


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتخابی مہم کی اجازت اور ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین اورعلی بخاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت شعیب شاہین نے کہا کہ پولیس ہمارے سپورٹرز کو اٹھا کرکہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ، ہمارے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ کسی اور جماعت میں شامل ہو جاؤ، فون کالز کرکے کہا جارہا اگر جلسہ کیا تو پرچہ ہو جائے گا۔
علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو الیکشن مہم اور جلسے ہونے تھے وہ تو ہوگئے آج آخری دن ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو کالز کرکے ڈرایا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جتنی درخواستیں آئیں اُسی دن کارروائی ہوئی، الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو معاملہ دیکھنے کا حکم دیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ 112 امیدواروں میں سے صرف 2 نے الزامات لگائے ہیں، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق کے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تو ان کی ہی شکایات آنی ہیں نا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل شعیب شاہین اور علی بخاری کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ دانستہ طور پر لوگوں کو اٹھانا بالکل بھی مناسب بات نہیں، آپ ذمہ دار افسر ہیں اس لیے آپ کو طلب کیا ہے، دوسری صورت میں ہم آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے، الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ تمام چیزوں کو اپنے اختیارات کے تحت کیوں نہیں دیکھ رہے؟ رات ٹی وی پر دیکھا الیکشن کمیشن نے لاہور کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے، چھوٹا سا اسلام آباد ہے یہاں آپ کارروائی کیوں نہیں کرسکتے؟ اب انتخابی مہم تو آج ختم ہو جائے گی۔
جس پر علی بخاری نے کہا کہ پھر پولنگ ایجنٹس کو اٹھانے کا نیا فیز شروع ہوگا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل









