جی این این سوشل

دنیا

غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ

خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ سے روانہ کر دی گئی۔

100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل کھیپ میں 30 ٹن موسم سرما کے لیے خیمے اور کمبل جبکہ 70 ٹن طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہے۔

پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی روانگی تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔

امدادی سامان کی وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔ امدادی سامان کی چھٹی کھیپ 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں 30 ٹن موسم سرما کے لیے خیمے اور کمبل جبکہ 70 ٹن طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

امدادی سامان میں غزہ کے مصیبت زدہ عوام کے لیے موسم سرما کے لیے خصوصی خیمے، کمبل، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس شامل تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

 

جرم

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کے قابل قبول نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے، پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے ۔

کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان کے مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کےبغیرڈرائیورگاڑی چلانے کا مجاز نہیں اور نہ ہی ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے ۔ چالان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر دفعہ 322 کا اطلاق کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق گاڑی کی ملکیت کے لئے گل احمد ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کو نوٹس جاری کیا ہے اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کوخط تحریرکیا۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹ کی ٹریول ہسٹری کے لئے تحریر کیا گاڑی میں نصب ٹریکر کمپنی سے معلومات حاصل کرنے کے لئے خط تحریر کیا ہے ۔

پولیس سرجن کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ نتاشہ وقت وقوعہ آئس کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں عمران عارف اور آمنہ عمران موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ عبدالسلام اور شین الیگزینڈر حادثے میں زخمی ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا علیحدہ مقدمہ درج کیا، روز وقوعہ نشےکی حالت میں گاڑی چلانے پرموٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ کا اضافہ بھی کیاگیا ، سی سی ٹی وی کی فرانسک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے۔ چالان میں مدعی مقدمہ ، زخمی افراد سمیت مجموعی طور پر 15 گواہان شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

کوئٹہ : بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی کے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان دونوں مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو چیچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری میں متاثرہ شخص کو شدید بخار، سردرد، اور خون بہنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحت کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

عمران خان پرپنجاب کے مختلف اضلاع میں کل 48 مقدمات درج ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بانی  چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پولیس ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور نیب میں درج مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کل 48 مقدمات درج ہیں،سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عمران کان پر پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں 18 جبکہ شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5، سرگودھا اور میانوالی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایف ائی اے میں ایک اور اینٹی کرپشن پنجاب میں دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر نیب کے تین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ  190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کی دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll