جی این این سوشل

دنیا

بھارت : پٹا خوں کی فیکٹر ی میں دھماکہ ،11 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد وقفے وقفے سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جس پر حکام نے اطراف سے 100 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت : پٹا خوں کی فیکٹر ی میں دھماکہ ،11 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت : بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ہردا کے علاقے بیرا گڑھ میں پٹاخے کی فیکٹری میں  دھماکے  کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں قائم غیر قانونی پٹاخوں کی فیکٹری میں منگل کی صبح دھماکا ہوا جس کے بعد فیکٹری اور اطراف میں قائم 100 سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔

فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد وقفے وقفے سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جس پر حکام نے اطراف سے 100 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا۔

بھارت حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 60 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ تین درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

 

جرم

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی: کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کے جسم میں میتھ فیٹامائن (آئس) پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزمہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ تاہم منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد اب اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں مزید حمایت ملنے کا امکان

سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں  مزید حمایت ملنے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونےکے بعد اورکملا ہیرس کےامریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد ڈیموکریٹ پارٹی کیساتھ جڑ گئی ہے۔


کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق 29فیصد امریکی مسلمان کملاہیرس کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ ہیں تاہم گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹین کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ امریکی مسلمانوں کی تعدا28فیصد ہے۔


جب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے تو انہیں صرف7فیصد امریکی   مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی جبکہ سٹین کو اس وقت36فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، امریکن پیپلزپارٹی کے امیدوار کورنل ویسٹ کو25فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔


سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس حق میں  نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ؤلاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے، سچ کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یار حنیف عباسی کی بات ان سے پوچھیں مجھے کیا پتا۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll