ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کی سائیڈ لائن پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے ’ڈیفنس اکیوزیشن پروگرام ایگریمنٹ (ڈاپا)‘ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے


سعودی عرب نے جنوبی کوریا سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کامعاہدہ کرلیا، معاہدے کے تحت سعودی عرب، جنوبی کوریا سے 3 ارب ڈالر مالیت کی 10 بیٹریاں خریدے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سعودی وزیر دفاع اور جنوبی کورین ہم منصب کی موجودگی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کی سائیڈ لائن پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے ’ڈیفنس اکیوزیشن پروگرام ایگریمنٹ (ڈاپا)‘ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
جنوبی کورین وزیر دفاع کا یادداشت نامے پر دستخط کے تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ ہماری دفاعی فرم ایل آئی نیکس ون سعودی عرب کو زمین سے فضا میں مار کرنے والا مڈ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گی۔
ڈاپا کے ڈائریکٹر ای اون ڈونگ ہوان نے کہا کہ امید ہے کہ یہ یادداشت نامہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا اور مستقبل میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ 2027 تک جنوبی کوریا دنیا کا چوتھا بڑا دفاعی ایکسپورٹر بننے کیلئے کام کررہا ہے۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق دفاعی ایکسپورٹرز کی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- چند سیکنڈ قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 5 منٹ قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل




