Advertisement
تجارت

زیرگردش کرنسی کےحجم میں گزشتہ ہفتے ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ، سٹیٹ بینک

سالانہ بنیادوں پر زیرگردش کرنسی کے حجم میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہواہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 7th 2024, 7:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
زیرگردش کرنسی کےحجم میں گزشتہ ہفتے ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کےحجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8514 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ بنیادوں پر زیرگردش کرنسی کے حجم میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.1فیصد کی کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کاحجم 31924 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتےکے مقابلہ میں 0.1 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔

سالانہ بنیادوں پر زر وسیع میں 15.4 فیصد کی نموہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 23295 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.3فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں مجموعی ڈیپازٹس میں 4فیصدکی کمی ہوئی۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک گھنٹہ قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement