عالمی فیشن اور ملبوسات کی جدید نمائش ‘ٹیکس ورلڈ ایوولوشن پیرس’ میں 19 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
6 کمپنیوں نے اپنے طور پر نمائش میں حصہ لیا


اسلام آباد: عالمی فیشن اور ملبوسات کی صنعت کے لیے رجحان سازی کی حامل 3 روزہ جدید نمائش ‘ٹیکس ورلڈ ایوولوشن پیرس’ میں 19 پاکستانی کمپنیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ 5 فروری کو پورٹ ڈیس ورسیلز، پیرس میں شروع ہونے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1300 سے زیادہ کمپنیاں شامل تھیں۔
پاکستانی سفارت خانے سے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نمائش میں ملبوسات اور ملبوسات کی صنعت کے لیے فیبرک، لوازمات اور تیار شدہ مصنوعات پیش کی گئیں۔ مجموعی طور پر 19 پاکستانی کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 13 کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ 6 کمپنیوں نے اپنے طور پر نمائش میں حصہ لیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی قیادت میں نمائش میں سفارتخانہ پاکستان کے تجارت اور سرمایہ کاری سیکشن نے پاکستان پویلین کا انعقاد کیا۔
ملبوسات سے متعلق متنوع مصنوعات کی نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں بی بی جان پاکستان، گلیمر گارمنٹس، منیر ٹیکسٹائل ملز، لبرٹی ملز، سیفائر فنشنگ ملز، سرینا ٹیکسٹائل انڈسٹریز، شاہتاج ٹیکسٹائلز، شیخانی انڈسٹریز، اے اینڈ جے اپیرل، فیشن چینل، ایچ سردار علی اختر علی، اعجاز اپیرل، کارساز ٹیکسٹائل، ایم آر سی ٹیکسٹائل، ایم ایس اپیرل، ایم وائی ایم نٹ ویئر، پریمیم ٹیکسٹائل ملز، سمیع ایکسپورٹس اینڈ سیسل شامل تھیں۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- چند سیکنڈ قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



