Advertisement
پاکستان

عام انتخابات 2024 کے نتائج موصول ہونا شروع

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 9th 2024, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عام انتخابات 2024 کے نتائج موصول ہونا شروع

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 30 پشاور 3 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان فاتح قرار پائے ہیں جنہوں نے 78 ہزار 971 ووٹ حاصل کیے جب کہ اے این پی کے زین عمر ارباب 11 ہزار 854 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 17 ایبٹ آباد 2 سے آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ  ( ن) کے محبت خان 44 ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 55 راولپنڈی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 57 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے اٹھاون چکوال ایک سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال نے ایک لاکھ پندرہ ہزار نو سو چوہتر ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف آزادامیدوار ایاز امیر نے ایک لاکھ دو ہزار پانچ سو سینتیس ووٹ حاصل کئے۔ این اے ایک سوننانوے گھوٹکی دو سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے علی گوہر خان مہر ایک لاکھ چون ہزار آٹھ سو بتیس ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف جمعیت علمائے اسلام (پی) کے عبدالقیوم نے چالیس ہزار دوسو چار ووٹ حاصل کئے۔

این اے۔تین ،سوات دو سے آزادامیدوار سلیم رحمان نے اکیاسی ہزار چار سو گیارہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واجد علی خان نے ستائیس ہزار آٹھ سو اکسٹھ ووٹ حاصل کئے۔این اے ۔ ایک سو تئیس، لاہور سات سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں شہبازشریف تریسٹھ ہزار نو سو تریپن ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف آزادامیدوار افضال عظیم نے اڑتالیس ہزار چار سو چھیاسی ووٹ حاصل کئے۔

این اے ۔انسٹھ، تلہ گنگ چکوال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار غلام عباس ایک لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو اسی ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے حریف آزادامیدوار رومان احمد نے ایک لاکھ انتیس ہزار سات سو سولہ ووٹ حاصل کئے۔

 پنجاب 

پنجاب اسمبلی کے غیرسرکاری انتخابی نتائج کے مطابق پی پی چکوال ایک سے پی ایم ایل (این) کے سلطان حیدر علی خان کامیاب قرار پائے جنہوں نے باون ہزار چار سو پچاس ووٹ حاصل کئے جبکہ آزادامیدوار علی ناصر خان نے تینتالیس ہزار دو سو پچاس ووٹ حاصل کئے۔پی پی اکیس چکوال دو سے مسلم لیگ (ن) کے تنویر اسلم ملک تراسی ہزار پچپن ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزادامیدوار طارق محمود افضل پچھتر ہزار ایک سو بیالیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی ایک سو انسٹھ لاہور پندرہ میں مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے تئیس ہزار پانچ سو اٹھانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ آزادامیدوار مہر شرافت علی نے اکیس ہزار چار سو اکیانوے ووٹ حاصل کئے۔

سندھ

PS-20 گھوٹکی 20 میں پی پی پی پی کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر 87,431 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ جے یو آئی پی کے محمد اسحاق لغاری 9,401 ووٹ لے کر دوسرے نمب پررہے۔

پی ایس 21 گھوٹکی 4 سے پی پی پی پی کے امیدوار علی نواز خان مہر 63 ہزار 758 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی پی کے غلام علی عباس 29 ہزار 273 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 57 مٹیاری 2 سے پی پی پی پی کے امیدوار مخدوم فخر زمان 52 ہزار 175 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جی ڈی اے کے سید جلال شاہ 44 ہزار 873 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 12 لاڑکانہ 3 میں پی پی  پی پی کے امیدوار سہیل انور 54 ہزار 77 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جی ڈی اے کے معظم علی خان 31 ہزار 860 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیبرپختونخوا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی کے 76 پشاور 5میں آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ اے این پی کے خوشدل خان ایڈووکیٹ 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

PK-6 سوات 4میں آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسفزئی نے 25,330 ووٹ حاصل کیے، ان کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے افتخار احمد نے 19,422 ووٹ لیے۔

PK-4 سوات 2 میں آزاد امیدوار علی شاہ 30,022 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار خان 12,514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 77 پشاور 6 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے صلاح الدین 5 ہزار 653 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 25 بونیر 1 سے آزاد امیدوار ریاض خان 28 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی پی کے فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے۔پینتالیس، ایبٹ آباد چار سے آزادامیدوار مشتاق غنی پچاس ہزار ایک سو تینتالیس ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد ارشد نے ستائیس ہزار چار سو اٹھانوے ووٹ حاصل کئے۔

پی کے 45 ایبٹ آباد 4 سے آزاد امیدوار مشتاق غنی 50 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے۔چونتیس، بٹگرام ایک سے آزادامیدوار زبیر خان نے تیرہ ہزار پانچ سو ایک ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل جے یو آئی پی کے امیدوار شاہ حسین خان نے گیارہ ہزار چھ سو اٹھائیس ووٹ حاصل کئے۔پی کے۔چھبیس، بونیر دو سے آزادامیدوار سید فخر جہان نے چھبیس ہزار سات سو بیاسی ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف جے یو آئی (پی) کے امیدوار ناصر علی نے پندرہ ہزار دوسو سولہ ووٹ حاصل کئے۔پی کے پینسٹھ ۔چارسدہ چار سے آزادامیدوار فضل شکور خان تینتالیس ہزار ایک سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار جے یو آئی (پی) کے محمد احمد خان نے اٹھارہ ہزار دو سو چھیاسٹھ ووٹ حاصل کئے۔پی کے تین ۔سوات ایک سے آزادامیدوار شرافت علی نے پچیس ہزار ایک سو ستر ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے جہانگیر نے گیارہ ہزار سات سو چوہتر ووٹ حاصل کئے۔پی کے ۔سات سوات پانچ سے آزادامیدوار امجد علی کامیاب ہوئے جنہوں نے پچیس ہزار ایک سو انتیس ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے حبیب علی شاہ نے تیرہ ہزار نو سو سترہ ووٹ حاصل کئے۔

پی کے تریسٹھ چارسدہ دو سے آزادامیدوار ارشد علی کامیاب ہوئے جنہوں نے چونتیس ہزار تین سو پچانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ اے این پی کے شکیل بشیر نے تئیس ہزار چار سو تئیس ووٹ حاصل کئے۔

Advertisement
افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا

  • 15 hours ago
پاکستان کی  بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • 13 hours ago
البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب

  • 15 hours ago
افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

  • 11 hours ago
دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی  اداکار

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار

  • 14 hours ago
حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل

  • 11 hours ago
یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر

  • 16 hours ago
ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع

  • 12 hours ago
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

  • 15 hours ago
سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف

  • 11 hours ago
عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا

  • 11 hours ago
ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا

  • 14 hours ago
Advertisement