دنیا

ریاض کا چڑیا گھرعوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

مذکورہ چڑیا گھر مملکت کا سب سے بڑا اور قدیم ہے جو 55 ایکڑ پرمحیط ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 10 2024، 12:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاض کا چڑیا گھرعوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

ریاض: سعودی قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے کہاکہ ریاض کا چڑیا گھر ترمیم و اصلاح کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیاہے۔

اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ریاض کا چڑیا گھر عارضی طورپر اصلاح و مرمت کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر عارضی طورپر اصلاح و مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا۔ ترقیاتی اور مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد اب چڑیا گھر کو عوام کے لیے حسب معمول کھولاگیا ہے۔

واضح رہے ریاض کا چڑیا گھر علاقے کا بہترین تفریحی مقام شمار کیا جاتا ہے جہاں ریاض شہر کے علاوہ قرب وجوار کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں تفریح کے لیے آتے ہیں۔ریاض کے چڑیا گھر میں مجموعی طورپر 1300 جانور ہیں جن میں 190 مختلف اقسام کے جانور رکھے گئے ہیں۔ مذکورہ چڑیا گھر مملکت کا سب سے بڑا اور قدیم ہے جو 55 ایکڑ پرمحیط ہے۔