کھیل

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ہندوستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا

ویرات اس سے قبل 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب نہیں تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 10 2024، 12:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ہندوستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف بقیہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ان 3 ٹیسٹ میچوں کا حصہ نہیں ہوں گے اپنے ذاتی معاملات کی وجہ سے وہ اس سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جئے شاہ نے کہا کہ بورڈ ویرات کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جب کہ جدیجا اور کے ایل راہول کی انگلینڈ سیریز میں موجودگی ان کی فٹنس سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ ویرات اس سے قبل 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب نہیں تھے۔