- Home
- News
معروف ڈرامہ نگار، کالم نگار، شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کی برسی پر مداحوں کا خراج عقیدت
امجد اسلام امجد 10 فروری 2023 کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے
اردو ادب کے معروف ڈرامہ نگار، کالم نگار، شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کی برسی پر ہفتہ 10 جنوری کو مداحوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ امجد اسلام امجدؔ ہے 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہو گئے۔ نیشنل سینٹر سے وابستہ رہے اور چلڈرن لائبریری کمپیلکس لاہور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ امجد اسلام امجد کو شاعری کے علاوہ تنقید اور ڈرامے سے لگاؤ تھا۔
ان کے کئی ٹی وی ڈرامے پبلک سے خراج تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ ان کو پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارۂ امتیاز کے علاوہ پانچ مرتبہ ٹیلی وژن کے بہترین رائٹر، سولہ مرتبہ گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ امجد اسلام امجد 20 سے زیادہ کتابوں کے مصنف ہیں۔ جن میں برزخ، عکس، ساتواں در، فشار، ذراپھر سے کہنا شامل ہیں۔ انہوں نے وارث اور دہلیز سمیت متعدد ڈرامے اور سفر نامہ بھی تحریر کیا۔ امجد اسلام امجدؔ 10 فروری 2023 کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
ان کی برسی کے موقع پر علمی اور ادبی حلقوں کی جانب سے متعدد پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ امجد اسلام امجد کے مداحوں نے ان کی ادبی خدمات پر ان کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل