قومی وصوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں کے 53پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
الیکشن کمیشن نے گھوٹکی کے دوپولنگ سٹیشنوں پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مواد چھیننے اور توڑپھوڑ کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے

.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے جمعرات کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 3 حلقوں کے تریپن پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیشن نے انتخابی سامان کے ضیاع کی وجہ سے این اے 88 خوشاب، پی ایس اٹھارہ گھوٹکی ون اور پی کے نوے کوہاٹ ون کے نتائج روک لئے ہیں۔
ان حلقوں کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کے بعد کیا جائے گا۔کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہجوم کی طرف سے انتخابی سامان کو جلانے کے بعد این اے اٹھاسی کے چھبیس پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن نے گھوٹکی کے دوپولنگ سٹیشنوں پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مواد چھیننے اور توڑپھوڑ کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جبکہ پی کے ۔90 کے پچیس پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 43 minutes ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 3 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 6 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 7 hours ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 hours ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 hours ago

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 hours ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 13 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 37 minutes ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 5 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago