Advertisement
پاکستان

امیر جماعت اسلامی کراچی کا سندھ میں حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان

اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کامیاب ہوئے، حافظ نعیم الرحمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 12 2024، 6:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امیر جماعت اسلامی کراچی  کا سندھ میں حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ میں حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کامیاب ہوئے

حافظ نعیم نے کہا کہ اس نشست سے مجھے 26 ہزار ووٹ ملے تھے، الیکشن کمیشن نے نتائج میں 30 ہزار بتائے، ظرف رکھتا ہوں کہ ایسی نشست نہ لوں، جائز حق لینے نکلا ہوں، جماعت اسلامی کو وہ نشستیں دی جائیں جو اس نے جیتی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیرات کی کوئی سیٹ نہیں چاہیے، جو جیتیں ہیں وہ دی جائیں۔ مصطفیٰ کمال سمیت تمام لوگوں کو بدترین شکست ہوئی لیکن انہیں جتوایا گیا ہے۔ ہم ایک ایک ووٹ سامنے لائیں گے، میری سیٹ پر ایم کیو ایم نے 6 ہزار ووٹ لیے تھے جسے 20 ہزار کردیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ درجنوں پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں پولنگ ہوئی ہی نہیں۔ ایسے پولنگ اسٹیشن بھی کم نہیں جہاں دن کے بارہ اور تین بجے پولنگ شروع ہوئی اور جہاں پولنگ کرائی گئی وہاں بھی بدانتظامی تھی۔ پولنگ بوتھز پر حملے کرکے بیلٹ بکس پر قبضہ کیا گیا۔ بعض مقامات پر رینجرز کے اہلکار بروقت پہنچ گئے اور حملہ ناکام بنایا۔

انہوں نےمزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو شکایات درج کرائی جاتی رہیں مگر دوسری طرف ٹھپے لگتے رہے۔ وڈیوز موجود ہیں جن میں دھاندلی دیکھی جاسکتی ہے کہ کس طور ڈبے بھرے جاتے رہے۔ واضح ثبوت موجود ہیں مگر مین اسٹریم میڈیا میں کچھ بھی نہیں لایا جارہا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گنتی کا عمل سات آٹھ بجے مکمل کرلیا گیا مگر پھر بھی فارم 45 نہیں دیا گیا۔ اس معاملے میں غیر معمولی تاخیر کی گئی۔ بعض جگہوں پر متعلقہ افسران بھی موجود نہ تھے جس کے باعث تاخیر ہوئی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے اور انہیں بتادیا گیا ہے کہ بدترین دھاندلی کئی گئی۔

Advertisement
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 2 دن قبل
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 2 دن قبل
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • ایک دن قبل
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • 3 گھنٹے قبل
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement