Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی سے نہیں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ،جے یو آئی

پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا سی ای سی اجلاس ہوا جس میں قومی انتخابات کا جائزہ لیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 14 2024، 1:39 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی سے نہیں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ،جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بلکہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا سی ای سی اجلاس ہوا جس میں قومی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی جماعتوں نے انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ، موجودہ صورتحال پر غور و خوض کے بعد آئندہ کے فیصلے ہوں گے۔

اجلاس میں مولانا قمرالدین، مولانا عبدالغفور حیدری، اسلم غوری، اکرم خان درانی، مولانا عطاء الرحمان، مولانا راشد سومرو، مولانا امجد خان، آغا محمود شاہ، مولانا عطاء الحق درویش، حافظ نصیر احرار شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement