عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی بھی قسم کے مِس ایڈونچر سے گریز کریں، عمران خان
عوام کے ووٹ پر دن دیہاڑے ایسے ڈاکے سے شہریوں کی توہین ہی نہیں ہوگی بلکہ ملکی معیشت تباہی کے گھڑے میں مزید گہرائیوں میں جا پڑے گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو میں خبردار کرتا ہوں کہ اس مِس ایڈونچر سے گریز کریں۔
عمران خان نے جیل سے اپنے اہلِ خانہ کے ذریعے بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بالکل واضح اور دوٹوک انداز میں دو تہائی اکثریت سونپنے پر میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ عوام کا کثیر تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کیلئے نکلنا نہایت حوصلہ افزاء تھا۔ عوام نے جس طرح خواتین اور بچوں سمیت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے اس سے صحیح معنوں میں جمہوریت کی روح زندہ ہوئی ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے ووٹ پر دن دیہاڑے ایسے ڈاکے سے شہریوں کی توہین ہی نہیں ہوگی بلکہ ملکی معیشت تباہی کے گھڑے میں مزید گہرائیوں میں جا پڑے گی۔ اس پورے مرحلے کے دوران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس محنت اور جانفشانی سے ہمارے سوشل میڈیا نے کام کیا ہے اس کی میں بطورِ خاص تحسین کرنا چاہتا ہوں۔
بانی چیئرمین عمران خان کا جیل سے اپنے اہلِ خانہ کے ذریعے بھجوایا گیا پیغام:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2024
پاکستان تحریک انصاف کو بالکل واضح اور دوٹوک انداز میں دو تہائی اکثریت سونپنے پر میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ عوام کا کثیر تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کیلئے نکلنا نہایت حوصلہ افزاء…
بانی چیئرمین کا کہنا ہے کہ میں مزاحمت کی سکت اور صلاحیت سے لیس ان پولنگ ایجنٹس کی خدمات کو بھی سراہتا ہوں جنہوں نے دھونس اور دھمکیوں کے ناروا سلسلے کے باوجود ڈٹ کر اپنے فرائض سرانجام دیے اور فارم 45 کا حصول یقینی بنایا۔ چونکہ پاکستان کے عوام نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں چنانچہ اب پاکستان کو شفاف انتخابات اور جمہوریت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو میں خبردار کرتا ہوں کہ اس“مِس ایڈونچر“ سے گریز کریں۔ عوام کے ووٹ پر دن دیہاڑے ایسے ڈاکے سے شہریوں کی توہین ہی نہیں ہوگی بلکہ ملکی معیشت تباہی کے گھڑے میں مزید گہرائیوں میں جا پڑے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی منشا پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرے گی، میں نے اپنی جماعت کو واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت کسی بھی ایسی سیاسی جماعت سے معاملہ سازی ممکن نہیں جس کے دامن پر عوام کا مینڈیٹ چُرانے کے داغ ہوں۔

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 14 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 10 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 10 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 13 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 11 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 10 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 14 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 13 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 11 hours ago













